اسلام آباد:قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 37 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

 

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.74 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر ملک میں موسم کیصورت حال بھی بہت خراب بتائی جارہی ہے ، پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکرنیازبیگ سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروےایم 3 فیض پورسے ننکانہ صاحب تک بند کردی گئی ہے۔

 

سکھر، ملتان موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک اورلاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔موٹرویز پولیس کے مطابق دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کردی۔

Shares: