کرونا وبا سےکنٹین اورکیفےٹیریازبھی متاثر:سروسز ہسپتال کیفے ٹیریابھی ان میں سےایک:مسیحا بھی پریشان
لاہور:کرونا وبا سے کنٹین اورکیفے ٹیریاز بھی متاثر:سروسزہسپتال کیفے ٹیریابھی ان میں سے ایک: مسیحا بھی پریشان،اطلاعات کے مطابق کرونا وبانے جہاں عامتہ الناس کو متاثرکیا ہے وہاں اس وبا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ مین بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہ سکے ،
لاہورکے سروسزہسپتال کی کنٹین جسے کیفے ٹیریا بھی کہا جاتا ہے بہت متاثرہوئی ہے ، اس کنٹین کوٹھیکے پرلینے والے مزدوربہت ہی زیادہ پریشان ہیں ، اس حوالے سے سروسزہسپتال کے کیفے ٹیریا کوٹھیکے پرلینے والے یاسر اورناصربرادرز کو بہت زیادہ مالی خسارہ ہوا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق پہلے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے ان غریبوں کا ستیا ناس کردیا بعد میں کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل نے رہی سہی کسرنکال دی
یاسر اورناصربرادز کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال انتظامیہ سے درخواست کررہے ہیں کہ ان پررحم کھا کران کوریلیف دیا جائے ، کیوں ان دونوں آفات کے دوران بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے جوپورا نہیں ہوسکتا
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ خسارے مٰیں جارہے ہیں اوران کے لیے بہت مشکل ہوگیا ہے کہ وہ اپنے لیے ایک وقت کی روٹی کا ہی بندوبست کرسکیں ، ان بھائیوں نے نیب کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی کام نہ آیا
ادھر اس حوالے سے باغی ٹی وی نے جب سروسزہسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپریڈنٹنٹ ڈاکٹرمحمد معظم سے بات کی توانہوں نے بھی یہی تسلیم کیا کہ واقعی کرونا وبا اورپھرا س سے پہلے ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال سے ان دونوں مزدور نوجوانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ بھی ان نوجوانوں کی تکلیف سمجھتے ہیں
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ توچاہتے ہیں کہ کیفے ٹیریا میں کام کرنے والے ان نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے لیکن چونکہ یہ معاملہ قانونی اورتکنیکی طورپرادارے کے ذمہ ہے اس لیے بحیثیت ادارہ کے ان کے ساتھ معاملات ہی حل ہوسکتے ہیں وہ اپنی ذاتی خواہش یا مرضی سے کچھ نہین کرسکتے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”338273″ /]
ڈاکٹرمحمد معظم کہتے ہیں کہ وہ خود ان بچوں کے اس مسئلے پرپریشان ہیں اوریہ چاہتے ہیں کہ ان کی یہ تکلیف دور ہو، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان بچوں کی تکلیف جائز ہے لیکن اس مسئلے کوادارہ ہی حل کرسکتا ہے اوروہ یہ امید بھی رکھتے ہیں کہ ان کے لیے ادارے کے تمام لوگ نرم کوشہ رکھتے ہیں بہت جلد ان کی یہ پریشانی دورہوجائے گی