کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والے ہندو تنظیم کے سربراہ کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا

بھارتی وزیراعظم مودی اور اترپردیش کے سی ایم یوگی کے خلاف بیانات دینے پر بھارت کی تنظیم ہندو سینا کے سربراہ سنت یوراج کو سہارنپور پولس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ سنت یوراج کو ان کے ضلع متھرا کے گاؤں رنہرا میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سہارنپور کے ڈی ایس پی یتیندر ناگر کی قیادت میں پولس کی ایک ٹیم متھرا گئی تھی جہاں سے گرفتاری کے بعد سنت یوراج کو سہارنپور لایا گیا۔

گرفتاری سے پہلے متھرا ضلع کی شیر گڑھ پولس نے سنت یوراج کی نگرانی کرنی شروع کر دی تھی۔ شیر گڑھ تھانہ انچارج پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ انھیں سہارنپور پولس نے سنت یوراج کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ان کی ٹیم آئی اور انھیں گرفتار کر لے گئی۔

سنت یوراج کے خلاف سہارنپور کے نکڑ تھانہ میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا۔ نکڑ تھانہ کے انچارج سشیل سینی کا کہنا ہے کہ سنت یوراج کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، آڈیو میں سنت نے مودی پر تنقید کی تھی ، آڈیو میں سنت یوراج کسی کو کہہ رہا تھا کہ کرونا وائرس کا بہانہ بنا کر مودی سرکار مسلمانوں کو ہدف بنا رہی ہیں اور انکے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،یہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

واضح رہے کہ سنت یوراج عرف یوراج شرما ہندو سینا نام سے ایک تنظیم کے سربراہ ہیں اور سی اے اے و این آر سی کے خلاف مظاہروں میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ سنت یوراج ہمیشہ سچے بیانات دیتے ہین، پلوامہ حملہ کے وقت انہوں نے بیان دیا تھا کہ اسکی ذمہ دار مودی اور شاہ کی جوڑی ذمہ دار ہے، تحقیقات ہونے پر اگر یہ سچ نہیں نکلتا تو وہ پھانسی پر چڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ اکثر وہ اپنی تقریروں میں بھارت میں ہونے فسادات کے لیے بھی مودی اور امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں.

Comments are closed.