کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں 22 فیصد اضافہ

0
29

باغی ٹی وی : کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں 22 فیصد اضافہ

رپورٹ میں‌ اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار فری لانسنگ پروگرام قرار دیا گیا . آن لائن رقوم کی منتقلی کی عالمی کمپنی پے یو نیر (Payoneer ) کی حالیہ رپورٹ کیمطابق کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی کمپنی نے آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار آن لائن فری لانسنگ پروگرام کو قرار دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے 3 ماہ میں ای روزگار کے طلبا نے دوران تربیت اڑھائی کروڑ کما لئے۔ای روزگار محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ پروگرام ہے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کیمطابق پچھلے سال کی نسبت پاکستان کی مجموعی آن لائن آمدن 47 سے بڑھ کر69 فیصد ہو گئی ۔

Leave a reply