کرونا کا پھیلاؤ جاری، چیف سیکرٹری بھی کرونا کا بنے شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا ڈاکٹر کاظم نیاز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے
سیکریٹری محکمہ ریلیف عابد مجید نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے تصدیق کردی،عابد مجید کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے خود کو 14دن کیلئے آئسولیٹ کرلیا،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیولنک کے ذریعے کام جاری رکھیں گے،
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ محمو د خان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری نے کورونا کے خلاف ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیاہے،چیف سیکریٹری اور دیگر افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد56،349 ہوگئی ،پاکستان میں 24مئی کو کورونا کے1748 کیس رپورٹ ہوئے،اپاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے،
گزشتہ 24گھنٹے کےدوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے،پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنے والے افرادکی تعداد 1167 ہوگئی
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 22،491،کے پی میں 7،905ہے،پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد 20،077 ہے ،بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد 619 ،آزادکشمیرمیں209ہے،
بلوچستان میں اموات 40،گلگت بلتستان 7،آزاد جموں کشمیرمیں 2اموات ہوئی ہیں،خیبرپختونخوامیں کوروناسےاموات 398 ،اسلام آبادمیں تعداد 16ہے،سندھ میں کوروناسےاموات 367،پنجاب میں اموات 337ہوگئیں
ملک بھر میں کورونا کے361مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،چوبیس مئی کو ملک بھر میں کورونا کے 10ہزار49ٹیسٹ کیے گئے اب تک ملک بھر میں 4لاکھ 83ہزار 656 ٹیسٹ کیے جا چکے ،