کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد
کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، تین ہسپتال تیار ہیں، مظفر گڑھ اور لاہور کے ہسپتالوں میں تیاری کی گئی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں، جب کم کیسز تھے تو روک تھام کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، اس لئے پھیلاؤ زیادہ ہوا ، ہماری کمیٹی بنی ہوئی ہے جو معاملات کو دیکھ رہی ہے،
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی کابینہ کو آگاہ کر دیا ہے،کرونا وائرس کے لئے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے،کورونا وائرس کے5مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں ہیں، ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیوگجرات دوسرا ڈی ایچ کیولودھراں میں زیرعلاج ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 76 افراد کوکلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے،10مریضوں کو فوری کلیئراور 66 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر کیا گیا،
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سیر سپاٹا کم کیا جائے،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں،پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں،کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے چین نے کوروناوائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیےپنجاب حکومت کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں .