کرونا کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/cover_1545033526PCB-2.jpg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اپل ہوں گے
فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل https://t.co/cUdgcN9KyC
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 30, 2020
پی سی بی اب ان کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔