کورونا کی خطرناک صورتحال میں امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ ہے مہوش حیات

0
32

پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا سمجھدار فیصلہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا-

باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔


اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہےوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی تھی کہ باقی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔

شفقت محمود استعفیٰ دیں‌:ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بریکنگ : وزیر تعلیم نے امتحانات بارے بڑا اعلان کردیا

Leave a reply