کرونا کی سپیڈ جاری، پاکستان میں اموات 2551 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں 88 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے مریض سامنے آئے پنجاب میں 50 ہزار 87، سندھ میں 49 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44، اسلام آباد میں 7 ہزار 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 مریض ہیں.

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 50 ہزار 56 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے پنجاب میں 938، سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 مریض جان بحق ہو چکے ہیں

Leave a reply