سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھر گئے، پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ آ گیا
سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھر گئے، پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، حکومت نے گزشتہ روز اہم پابندیاں نافذ کی ہیں تا ہم پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح اب بھی بلند ہے،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رکارڈ کی گئی ہے،وقت آ گیا ہے کہ تمام اجتماعات بند کیے جائیں دو ہفتے بعد وینٹی لیٹرز کی قلت بڑھ جائے گی،کورٹ آرڈرکے مطابق صوبے اب اپنے طور پر کام نہیں کر سکتے،جو کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے وفاقی حکومت کو اس سے بیدار ہوجانا چاہیے ہم سب کو بھی احتیاط کرنا ہے،
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر بھر گئے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لئے وینٹی لیٹرز موجود نہین ہیں، محکمہ صحت پنجاب ہسپتالوں کو مزید وینٹی لیٹرز دینے میں ناکام ہو چکا ہے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں 255 میں سے 220 وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں لاہور کے سروسز اسپتال کوٹ خواجہ سعید اوریکی گیٹ اسپتال کے آئی سی یوز 100فیصد بھر گئے۔ میو اسپتال کا آئی سی یو 98 فیصد بھرگیا ہے،میواسپتال کے 84 میں سے 82 وینٹی لیٹرز پرمریض زیر علاج ہیں۔اسپتالوں میں 255 میں سے 220 وینٹی لیٹرز پر مریض زیرعلاج ہیں۔ ایک سال پہلے تو حکمران باتیں کر رہے تھے کہ ہم وینٹی لیٹر بنانے والا ملک بن چکے ہیں اور آج ہمارے ملک میں وینٹی لیٹرز ختم ہونے کے قریب ہوچکے ہیں۔قوم کو بتا ہی دیں ایک سال سے زائد عرصے میں کتنے وینٹی لیٹرز بنائے گئے؟
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال
سندھ کے علاقہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 157 اموات ہوئی ہیں- کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے گزشتہ روز پابندیاں نافذ کی ہیں