کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب
کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد سے غفلت برتنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت، سیکریٹری صحت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے آغا خان اسپتال، ضیاالدین، لیاقت نیشنل ، ساوَتھ سٹی کے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا،سندھ ہائیکورٹ نے کافریقین کو 13 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ،اسپتالوں کو ہر قسم کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کا پابند بنایا جائے،تمام اسپتالوں کو فوری طور پر او پی ڈیز کھولنے کا حکم دیا جائے
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں صوبائی و وفاقی محکمہ صحت پرائیویٹ اسپتال مالکان کو بھی فریق بنایا گیا ہے
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 8640 ہوگئی ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں کورونا سے مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 157 ہوگئی،24 گھنٹوں میں 60 مریضوں کی صحتیابی کے بعد تعداد ایک ہزار 731 ہوگئی، کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کرینگے۔
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 6752 مریض زیر علاج ہیں، 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے،