کرونا متاثرہ خاتون کے ساتھ ہسپتال میں "ریپ” کے بعد اسکی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا مثبت خاتون کو ہسپتال میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسکی موت ہو گئی ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھوپال کے ایک ہسپتال میں کرونا مثبت خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اگلے روز ہی اس کی موت ہو گئی، خاتون سے زیادتی اور موت کو ایک ماہ کا وقت گزر چکا لیکن خاتون کے اہلخانہ کو ہسپتال کے عملے نے خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی بارے نہیں بتایا تھا

اب اسی ہسپتال میں ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ اسی ہسپتال میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی جو کرونا پازیٹو ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل تھی، اب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،بھوپال کے اس ہسپتال میں کرونا متاثرہ خاتون کو 6 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا جہاں وارڈ بوائے نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، وارڈ بوائے اسے چیک اپ کے بہانے واش روم لے گیا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا اسکے بعد ہسپتال عملے کے دیگر افراد نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی، واقعہ کے بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور اگلے روز موت ہو گئی

پولیس کے مطابق زیادتی کے ایک ملزما کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے جیل بھجوا دیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس واقعہ پر کہا ہے کہمدھیہ پردیش کے بھوپال میں اسپتال میں داخل کورونا متاثرہ مریضہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بے حد شرمناک۔ بڑا ہی شرمناک ہے،اس سے زیادہ شرم کی بات یہ کارروائی کی جگہ اسپتال انتظامیہ و پولس نے اس پورے معاملے کو دبائے رکھا۔اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ کیا بہن ،بیٹیاں اب اسپتال میں بھی محفوظ نہیں ہیں؟ ایسے واقعات انسانیت پر بدنما داغ اور ریاست کو ملک بھر میں شرمسار کرنے والے ہیں۔ ایسے عناصر اور قصورواروں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے.

Shares: