کورونا وبا نے معاشرے کی کمزوریاں اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

0
33

کورونا وبا نے معاشرے کی کمزوریاں اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے۔

انتونیو گوتریس نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے اور کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت ’’سب کیلئے صحت‘‘ کی ضامن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹادیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے، کورونا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔

Leave a reply