باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی،وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا،این سی او سی نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا،ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے،کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے ،کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے ،حکومت نے کورونا وباء کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی،حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے ،ہم سب نے متحد ہو کورونا وباء سے نبرد آزما ہونا ہے,ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے

کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے

Shares: