کرونا سے ہلاکتیں زیادہ ہونے پر ٹرمپ بوکھلا گیا، امریکی اثاثوں پر حملے کا خطرہ کہہ کر ایران کو دھمکی دے ڈالی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں جوابی کاروائی کی پیشگی دھمکی دے دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ معلومات کی بنیاد پر کہہ رہاہوں کہ ایران اگر عراق یا کہیں اور امریکی فوج یا کسی بھی امریکی اثاثوں پر حملہ یا پراکسی وار کرے گا تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی.
ایک روز قبل امریکی ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کے بارے میں کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت کی بغور نگرانی کریں گے اور اس کے مطابق کسی بھی وقت ان پابندیوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا، ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیاں بدستور قائم رہیں گی۔
امریکی پابندیوں پر ایران کے صدر حسن روحانی نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکا نے ایران سے معافی مانگنے کا تاریخی موقع گنوا دیا ہے۔ امریکی پابندیاں کرونا وائرس کے خلاف ایرانی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچا سکیں، امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے اور معافی مانگنے کا تاریخی موقع گنوا دیا۔ پابندیوں کے باوجود تہران کی وائرس کے خلاف مہم متاثر نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا اس وقت کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور امریکی صدر ایران کے حملے سے خوفزدہ اور جوابی کاروائی کی دھمکی دے رہے ہیں،
ایران اور امریکہ میں اسوقت حالات کشیدہ ہو گئے تھے جب امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور اسکے ساتھیوں پر حملہ کیا تھا بعد ازاں ایران نے بھی عراق مین امریکی اڈوں پر میزائل حملے کئے تھے.