کرونا سے جاں بحق ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی تدفین کردی گئی، سیاسی ومذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی کرونا کے باعث جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت ہسپتال تھرپارکر کے ایم ایس اور الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالقادرسومرو مریضوں کا علاج کرتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ مغفرت اور قربانی قبول فرمائے۔ آمین،قوم اس مشکل وقت میں اپنے محسن اور اصل ہیرو کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی
سینیٹر سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے خود جان کی بازی ہار گئے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے،
Deeply saddened on the sad demise of #DrAbdulQadirSoomro
He contracted #COVID19 while treating his patients. May Allah SWT bless the departed soul & rest him in eternal peace,Ameen.
His services& love for humanity will always be remembered with respects.https://t.co/v7gibC566l— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) April 7, 2020
وزر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے انتقال پراظہار افسوس کیا، انہوں نے کورونا وائرس کےخلاف خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
Dr A Qadir Soomro is addition in list of heroes in recent pandamic war. He serves the patients without fear bt at same time our these frontline soldiers while performing their duties take extra care. We'll try to provide protective gears to all medic incl working privately. pic.twitter.com/aNjnlM4CEQ
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 7, 2020
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی شعبہ خواتین دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی مغفرت فرمائے ۔اللہ کے دین کے لئے انکی ساری مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔انکو شہادت کے مرتبہ پر فائز فرمائے ۔اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔انکے حق میں بہترین صدقہ جاریہ بنائے آمین ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی گزشتہ روز کرونا وائرس کی وجہ سے وفات ہوئی ہے، شہید ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کی نماز جنازہ وتدفین گلشن حدید کے قریب واقع لنک روڈ والے قبرستان میں کردی گئی ہے،یہ اسی ایکڑ پرمشتمل قبرستان کرونا سے جانبحق افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔غائبانہ نماز جنازہ آج دوپہردوبجے الخدمت مسجد میں اداکی جائے گی۔