کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

0
47

کرونا سے نہیں،مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں، سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرونا وائر س نے عالمی معیشت کو تبا ہ کرکے رکھ دیا ہے۔صنعتیں اور کاروبار بند ہونے سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان مزدور طبقے کو ہوا ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچ جانے والے مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عوام پریشانیوں اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں اور لاکھوں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت ہنگامی اقدامات کرے اور غریب محنت کشوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے ان کی عملی مدد کی جائے ۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فوری انتظام کیا جائے۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس بار مزدور ڈے انتہائی غیر معمولی حالات میں آیا ہے، کورونا لاک ڈاون کے باعث مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس وباء سے بچنے کے لیئے لاک ڈاون ناگزیر عمل ہے، لیکن اس سے مزدوروں کی قابل رحم حالت مزید آشکارا ہو گئی ہے۔اس لیئے اس بار حکمران محض روایتی بیانات جاری کرنے کے بجائے،لیبر کلاس کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات کریں، جس میں فوری طور پر فاقوں سے بچنے کے لیئے تیز رفتاری سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں، مزدور پہلے ہی خوراک کی کمی کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے کمزور ہیں، اس وباءنے تو مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مزدوروں کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے مزدور ڈے پرپیغام جاری کر دیا

Leave a reply