کرونا سے نمٹنے کے لئے جاری اجلاس پر صوبائی وزیر کے چچا نے مسلح افراد کے ہمراہ شرکاء پر حملہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوابی میں کرونا وائرس سے متعلق جاری اجلاس پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا،اجلاس میں شریک شرکاء پر تشدد کیا گیا

تحصیل میونسپل آفیسر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ تپہ رزڑ کے اجلاس پر حملہ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا بلند ترکئ اور انکے ساتھیوں نے کیا،تحصیل رزڑ میں ٹی ایم او کی ٹیم کرونا کے حوالے سے میٹینگ کر رہی تھی کہ حملہ ہوا ، 25 کے قریب مسلح افراد نے عملے کو 20 منٹ تک یرغمال بناکر تشدد کیا،

انتظامیہ نے ضلعی پولیس سربراہ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مسلح افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے جلد کارروائی کی جائے، حملے سے کرونا وبا کو روکنے میں رکاوٹیں پیدا پونگی، ملوث فراد کیخلاف کاروائی تک سٹاف نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا،

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ تحصیل میونسپل رزڑ حکام پر حملے اور تشدد کی شکایت پولیس کو پہنچ چکی ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،

Shares: