باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے صحت یابی کے بعد نوجوان نے خود کشی کر لی

واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا،جہاں ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو اسے قرنطینہ کر دیا گیا، 14 روزہ قرنطینہ کے بعد نوجوان کا ٹیسٹ منفی آیا تو اسے گھر بھجوا دیا گیا

تا ہم گھر جانے کے بعد نوجوان نے خودکشی کر لی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا، نوجوان نے خود کشی کیوں کی اسکی وجہ سامنے نہیں آ سکی، نوجوان کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ مرکز سے واپسی کے بعد نوجوان خاموش تھا اور اس نے بغیر کسی کو کچھ بتائے یہ قدم اٹھایا

قبل ازیں ایک اور واقعہ میں حیدرآباد میں ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ گیانیندر ریڈی جو ناگول کا رہائشی تھا اپنی انجینئرنگ کی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھا۔

اس نوجوان کو مسلسل ناکامی حاصل ہورہی تھی جس نے کل دوپہر اپنے ساتھی کے ساتھ گھر واپس ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی 6 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور خود کشی کر لی پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے

Shares: