کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، ریسٹورینٹ سیل

0
74

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، ریسٹورینٹ سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں

مجموعی طور پر 34 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 37 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 09 دکانوں و سٹوروں اور 03 میرج ہالز کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ 37 روپے کا جرمانہ عائد کیا.اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 20 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کیا.

تحصیل شالیمار میں ریحان آپٹیکل اینڈ واچ سنٹر بوگیوال روڈ سنگھ پورہ، المدینہ فینسی ٹیلر بوگیوال روڈ، ملک پان شاپ، کونیکا فوٹو، وسیم کوکو پان شاپ، ایم ٹی موبائل شاپ، تھری ڈی نیٹ کیفے اینڈ پرنٹ شاپ، خان میں موبائل اینڈ ریپئیرنگ، فرحان موبائل اینڈ ریپئیرنگ لیب کو سیل جبکہ گولڈ پیلس، موسی پیلس اور میاں پیلس کو چائنہ سکیم میں سیل کر دیا گیا.

تحصیل سٹی میں بلا گارمنٹس، ٹرمز سیلون، اے ایم گراسری سٹور، قادری ٹریڈرز، باٹا شوز، شہباز پان شاپ، بلیک ہارس پینٹ، داتا علی ہجویری چکن شاپ، ماشاءاللہ چکن شاپ، خادم حسین شاپ، فاروق پان شاپ، عبداللہ سیلون، ماسٹر پیس سیلون، فیشن آرٹ سٹریٹ کلاتھ شاپ، آفتاب شوز، پلے لینڈ فن فلیکس گیم، ایڈن کولیکشن شاپ، چائنہ سیل میلہ، ایچ ایم فٹنس کلب، کیپٹل بریانی اور حافظ ہوٹل کو سیل کیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.

کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

Leave a reply