کرونا ایس او پیز کی آڑ میں گاڑیوں کے مالکان عوام کو لوٹنے لگے

کرونا ایس او پیز کی آڑ میں ایبٹ آباد سے پشاور اور پشاور سے ایبٹ آباد چلنے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں کے مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے ایبٹ آباد سے پشاور کا 500روپے کرایہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سواریاں بھی پوری بٹھانے لگے مسافروں کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کے پی کے سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں اور کسی جگہ کرونا نہیں کہ وہاں حکومت کی طرف سے مختص کیے گئے کرایہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ صرف ایبٹ آباد سے پشاور اور پشاور سے ایبٹ آباد چلنے والے ٹیوٹا ہائی ایس میں ہی کرونا ہے جس کی آڑ میں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور حکومت اور انتظامیہ اڈہ مالکان کے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگی۔

مسافروں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کے اصرار پر آئے روزمسافروں اور اڈہ انتظامیہ کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں من مانے کرایے وصول کرنے لگے مسافروں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوٹا ہائی ایس کی جانب سے زائد کرایہ وصولی پر فوری پر کاروائی کی جائے اور زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف مل سکے۔

Comments are closed.