بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے نے حکمرانوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے.کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں وہ بھی تو کورونا کی لپیٹ میں نہیں آگئے. آج نئی دہلی میں ایک تقریب میں انہیں کھانسی شروع ہو گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر تقریب کو چھوڑ کر اپنی گاڑی میں جا بیٹھے. گاڑی میں بیٹھنے کے بعد بھی انہیں کھانسی کی شکایت رہی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنا اور اپنے پریوار کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے. نئی دہلی میں وزیراعلیٰ ہاوس کے ذرائع نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ اگر وزیراعلیٰ کا ٹیسٹ مثبت آگیا تو وزیراعلیٰ ہاوس کے تمام اسٹاف کو بھی فوری طور پرکورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا. دریں اثنا وزیراعلیٰ ہاوس کے اسٹاف نے گزشتہ تین روز کے دوران وزیراعلیٰ سے ملنے والے تمام افراد کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ وزیراعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ان تمام افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جاسکے.

- Home
- بین الاقوامی
- وزیراعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

Khalid Mehmood Khalid5 سال قبل