بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

0
66

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کی اجازت دے دی-

این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے چارجز مقرر کر دیئے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز منتخب ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی اور اس کے لیے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔این سی او سی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق

ٹویٹ میں شہریوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 120 افراد جاں بحق ہو گئے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی ہے-

جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر:کوئی پوچھنے والا ہی نہیں‌

Leave a reply