باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین اسرائیل پہنچنے پر اسرائیلیوں نے جشن منایا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے قریب بین گورین ایرپورٹ پر کوروناوائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل نے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ ویکسین ملنے کے بعد اسرائیل میں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔ اسرائیل کیلئے یہ سب سے بڑا خوشی کا لمحہ ہے۔ امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی سے 8 ملین کا آرڈر دیا گیا تھا جس کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل کو پہلی کھیپ میں 3 سے چار ہزار افراد کے لئے ویکسین پہنچائی گئی ہے

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں کوروناوائرس سے 348,948 شہری متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 3932 کی اموات ہوئی۔ آج میری لئے یہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے لئے ویکیسن آ چکی ہے

اسرائیلی وزیراعظم کے پیغام کے بعد اسرائیلی شہریوں نے ویکسین کے اسرائیل پہنچنے پر جشن منایا گیا، اسرائیلی شہریوں نے اپنے وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے

فائزر کی ویکسین کو خصوصی فریزر یونٹوں میں رکھنا ضروری ہے جو ان کو -70 سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا کرسکتی ہے۔ ایک بار ڈیفروسٹ ہوجانے کے بعد ، وہ صرف پانچ دن باقاعدہ ریفریجریٹرز میں رکھے جاتے ہیں ، لہذا انہیں تقسیم کرنا چاہئے اور جلدی سے استعمال کرنا چاہئے۔

مقامی دوا ساز کمپنی نے ریاست کے ساتھ یہ ویکسین تقسیم کرنے کے لئے ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، توقع ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو اسرائیل میں کرونا ویکیسن کی مزید لاکھوں خوراکیں پہنچیں گی ، اور اسرائیل میں 20 دسمبر سے ویکسینیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا

فائزر کمپنی اسرائیل کو 8 لاکھ خوراک دے گی او راس ماہ کے آخر تک اسرائیل کا تمام آرڈر پورا ہو جائے گا ،اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ، پروفیسر ہیزی لاوی نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ ہم جنوری میں ویکسین لگانا شروع کریں گے۔

Shares: