کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کرونا ویکیسن کی تیاری میں کامیابی کا اعلان کیا ہے تا ہم خبر ملی ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری میں مسلمان سائنسدان کا اہم کردار رہا ہے

ترک نژاد مسلم سائنسدانوں نے مشہور امریکی دواساز کمپنی فائزر کی کامیاب کرونا ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا اور بتایا کہ بڑے پیمانے پر ٹرائل میں یہ ویکسین 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی کی جانب سے کرونا کے خلاف ویکسین کو تیار کرنے والے سائنسدان ترک نژاد مسلمان ڈاکٹر اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم توریسی ہیں۔ یہ ڈاکٹر جوڑا جرمنی کی شہرت رکھتا ہے۔ 55 سالہ ڈاکٹر شاہین ترک وطن چھوڑ کر جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ 53 سالہ ڈاکٹر توریسی نے طبی تحقیقی کام کو آگے بڑھایا ہے۔ اس جوڑے نے جرمنی میں ٹیکنالوجی کی اسٹارٹ اپ کمپنی BioNTech شروع کی تاکہ میسینجرٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے علاج کو فروغ دیا جاسکے۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تیونس کے مسلم سائنسدان ڈاکٹر ایم محمد سلاوی کرونا ویکسین کے حوالہ سے کام کرنے والی ٹیم کے لیڈر ہیں،امریکی صدر ٹرمپ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ کوروناوائرس ویکسین کو تیزی سے تیار کرتے ہوئے امریکہ میں تقسیم کیا جائے گا۔

امریکی کمپنی فائزر نے امریکہ اور پانچ دوسرے ممالک میں تقریباً 44 ہزار افراد پر اپنی نئی ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق صرف 94 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ البتہ فائزر نے ان کیسوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی .

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

 

Leave a reply