کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، دو سگی بہنوں کا ہوا آن لائن ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکاح

0
68

کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، دو سگی بہنوں کا ہوا آن لائن ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکاح
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند کر دیا گیا ہے، شہریوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کا کہا گیا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات بھی منسوخ ہو چکی ہیں تا ہم ایک شادی آن لائن ہوئی ہے.

بھارتی ریاست بہار کے علاقے بیگو سرائے میں دو سگی بہنوں کا آن لائن نکاح پڑھایا گیا، دونوں بہنوں کی شادی 25 مارچ کو طے تھی لیکن کرفیو کی وجہ سے انکی شادی نہ ہو سکی، کرفیو کی وجہ سے کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہ تھی ،ایسی صورتحال میں دلہن اور دولہا کے والد نے شادی کرنے کا حل تلاش کرنے کے لئے مولوی سے رابطہ کیا جس نے آن لائن نکاح کا مشورہ دے دیا

شادی کے موقع پر دونوں خاندان اپنے اپنے گھروں میں تھے،مولانا نے لیپ ٹاپ کی سکرین کے سامنے دولہا اور دلہن کو بٹھا کر نکاح پڑھایا، اس موقع پر دونوں خاندانوں کے چند رشتے دار بھی موجود تھے، لیپ ٹاپ پر ہی آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نکاح ہوا اور دلہنوں سمیت دولہا نے بھی ویڈیو کانفرنس میں نکاح قبول کیا، شام محمد ولی احمد قریشی عرف چھوٹے کی بڑی بیٹی نغمہ کا نکاح نالندہ ضلع کے محمد شمشاد اور دوسری بیٹی راحت پروین کا نکاح ضلع گیا کے شاہنواز عالم سے آن لائن طریقہ سے مکمل کرایا گیا۔

اب نکاح کے بارات کب جائے گی اس کے لئے دونوں خاندان کرفیو اٹھنے کا انتظار کر رہے ہیں،کرفیو ختم ہو گا تو دولہا دلہنوں کو لے آئیں گے.

Leave a reply