کرونا وائرس،برطانیہ میں 13 سالہ بچے سمیت ایک روز میں ہوئی 393 ہلاکتیں

کرونا وائرس،برطانیہ میں 13 سالہ بچے سمیت ایک روز میں ہوئی 393 ہلاکتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں کرونا وائرس سے برطانیہ میں 13 سالہ بچے کی ہلاکت ہوئی ہے

13 سالہ اسماعیل محمد عبدالوہاب کی کرونا وائرس سے موت ہوئی، اسماعیل سکول کے طالب علم تھے اور ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی،کنگز کالج ہسپتال میں انہیں داخل کروایا گیا تھا تا ہم وہ جان کی بازی ہار گئے،

اسماعیل کے والد کے کینسر سے پہلے ہی وفات ہو چکی تھی، ڈاکٹرز نے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا اور بچانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی. جس پر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، اسماعیل کی بہن ایک سکول میں ٹیچر ہے جہاں اس کے بھائی کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے سکول انتظامیہ نے فنڈز کی اپیل کی ہے

برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 393 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1808 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکت ہونے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25ہزار150 ہو گئی ہے.برطانیہ میں دوسری عالمی جنگ کے ہیرو جنھیں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز بھی ملا تھا کورونا وائرس سے انکی ہلاکت ہو گئی۔97 سالہ ہیرلڈ پیرسل میں جمعہ کو برمنگھم کے ہسپتال میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔ہیرلڈ پیرسل کو سن 2015 میں فرانس کا سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز دیا گیا تھا.

برطانیہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، برطانوی وزیراعظم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

Comments are closed.