کرونا وائرس، چین کے امریکی الزامات پر امریکہ کا چین سے رابطہ،کیا بات ہوئی؟

0
34

کرونا وائرس، چین کے امریکی الزامات پر امریکہ کا چین سے رابطہ،کیا بات ہوئی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر نے ڈیموکریٹس سےصدارتی انتخابات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات منسوخ کرنے غیر ضروری ہے کوروناوائرس سے اموات میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں

دوسری جانب امریکا نے چین کی جانب سے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام مسترد کردیا،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیوکا چینی سفارت کار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،مائیک پومیو کا کہنا تھا کہ امریکا پرکورونا وائرس پھیلانے کا الزام ٹھہرانے کی مہم پرتشویش ہے،من گھڑت افواہیں پھیلانے کا وقت نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر شدید تحفظات ہیں،امریکا وائرس سے لاحق انسانی جانوں کو خطرات ختم کرنے کیلیے کوشاں ہے،چینی حکومت کو ایسی گمراہ کن افواہوں کی تردید کرنی چاہیے

واضح رہے کہ چین نے کہا تھا کہ ووہان میں کرونا وائرس ہو سکتا ہے امریکہ کی فوج نے ہھیلایا ہو.

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہد امریکی فوج ہی چین کے علاقے ووہان میں کورونا وائرس لائی تھی۔ اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ شفافیت کا فقدان امریکا میں ہے ، چین میں نہیں۔ خدشہ ہے کہ امریکی فوج ہی کرونا وائرس ووہان میں لائی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لجیان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کہا کہ امریکہ میں کرونا کب شروع ہوا،کتنے لوگ متاثر ہیں ،امریکہ کے کن ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے انتظامات کیے گئے ؟اس بات کا امکان ہے کہ امریکی فوج ووہان میں کرونا وائرس لے کر آئی ،امریکہ کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہو گی.

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہرہ کیا،جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کر رہی ہے ، حالانکہ ووہان میں اس وائرس کی نشاندہی ایک سال قبل ہو گئی تھی۔

Leave a reply