کرونا وائرس، چین کو ہماری مدد کرنی چاہئے،کتنے لاکھ ٹیسٹ کر چکے؟ ٹرمپ نے بتا دیا

کرونا وائرس، چین کو ہماری مدد کرنی چاہئے،کتنے لاکھ ٹیسٹ کر چکے؟ ٹرمپ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی تباہی جاری ہے، امریکہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہا ہوں ڈاکٹروں کے مطابق میری صحت ٹھیک ہے لیکن بورس جانسن کا انتہائی نگہداشت کے وارڈ مین داخل ہونا اچھی صورتحال نہیں ہے. امریکی عوام ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، وہ میرے اچھے دوست ہیں، بورس جانسن بہت پر عزم اور ہار ماننے والے نہیں۔ امریکا میں فضائی سروس انتہائی محدود ہے اور زیادہ تر فضائی سروس اور میڈیکل سپلائی ملٹری کے لیے ہورہی ہے۔ امریکا میں اب تک 17 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، میڈیکل سپلائی کی کمی نہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں کمی پوری کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملٹری سمیت سارا سسٹم ٹوٹا ہوا ملا، میڈیکل سپلائی پر تنقید کرنے والے افسر اوباما دور میں تعینات کیے گئے ہیں، وفاق کے پاس 9 ہزار وینٹی لیٹرز سپلائی کیلئے تیار ہیں، کئی ریاستوں کے گورنرز میڈیکل سپلائی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق 3روزمیں امریکی فوج میں کورونا کیسزمیں 50فیصد اضافہ ہوا ہے،جمعہ کے بعد امریکی فوج میں کورونا کے 800کیسزکا اضافہ ہوا ہے،

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی فوج کے اہلکاروں کی کرونا وائرس سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس سے امریکی فوج میں چھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں. امریکی محکمہ دفاع نے کرونا سے بچاؤ کے لئے اپنی فوج کے لئے پالیسی جاری کی ہے جس میں ماسک پہننے اور کم از کم آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے ، دوران ڈیوٹی اور گھروں میں بھی فاصلہ رکھنا ہو گا.امریکی محکمہ دفاع نے امریکی فوج میں 2528 فوجیوں میں کرونا کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان فوجیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے

امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں کروناوائرس سے 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں . امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار ہو چکی ہے.

امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے حوالہ سے شہریوں‌کو مشکلات کا سامنا ہے،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں پارک کو عارضی قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیونرل ہومز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جبکہ میتوں کو رکھنے کےلیے سردخانے کم پڑگئے ہیں۔ کرونا وائرس کے خوف کے باعث قبر کھودنے والا اسٹاف کام پر نہیں آرہا جس کے باعث پارکوں میں خندقیں کھود کر قطار میں 10 تابوت رکھے جائیں گے۔کرونا وائرس کا خوف امریکیوں کے دلوں میں اس قدر بیٹھ چکا ہے کہ لوگ اسپتالوں سے اپنے پیاروں کی میتیں بھی وصول نہیں کررہے.

امریکا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہین ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دیکھنے میں آتا ہے ، امریکہ میں کرونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،سب سے زیادہ ہلاکتیں نیو یارک میں ہوئی ہیں، خبر رساں ادارے سی این این کے نمائندہ نے بروکلین کے دی یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اور اس ہسپتال میں آنے والے مریضوں میں سے 25 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں. ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں ہسپتال کا قصور نہیں یہ بیماری ہی ایسی ہے.

مریض اتنے ہیں کہ ہسپتال کے عملے، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کو سانس لینے کی بھی فرصت نہیں، ایک لاش کو لپیٹا تو اگلے آدھے گھنٹے میں ایک اور مریض کی ہلاکت ہو جاتی ہے،درجنوں مریض ایک وقت میں ہسپتال آ رہے ہوتے ہیں.

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے

Comments are closed.