کرونا وائرس، چین کو ملی بڑی کامیابی، ووہان میں 2 روز سے ایک بھی نیا مریض نہیں آیا

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کرونا وائرس کو ہھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہو گیا

چین کے علاقے ووہان جہاں سے کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ،گزشتہ دو روز سے کرونا وائرس کا ووہان میں ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا، جسے چین کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے

چین میں 80 فی صد مریضوں کی حالت متوازن، 13.8 فی صد سنجیدہ نوعیت کے اور 6.1 فی صد تشویش ناک حالت میں ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو ووہان میں بھی کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ،چین کے وسطی شہر ووہان کی ایک کروڑ سے زائد آبادی اور صوبہ ہوبے کے دیگر شہروں میں رہنے والے چار کروڑ افراد 23 جنوری سے سخت حالات کا سامنا کر رہے تھے۔ جہاں پورا صوبہ مکمل طور پر لاک ڈاؤن تھا۔

چینی حکومت نے اب بھی چین بھر میں عوامی اجتماعت کو محدود سے محدود تر کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 81 ہزار افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں سے 7245 افراد تاحال زیرِ علاج ہیں۔

قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ نے سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں چین کے صدر نے کہا ہے کہ سپین میں کورونا وائرسکی وباءبہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، وہ چینی حکومت اور چینی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہسپانوی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کہ چین نے مسلسل کوششوں کے بعد ملک بھر میں وباء کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ اب چین انتہائی مشکل مرحلے اور وباءکی شدت کے دور سے باہر نکل آیا ہے، چین دوسرے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کرنے اور اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کو تیار ہے،

Leave a reply