کرونا وائرس، چین سے طبی سامان کب پہنچے گا پاکستان ؟

کرونا وائرس، چین سے طبی سامان کب پہنچے گا پاکستان ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،

وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،

چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں،

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تقریبا 22 سو ونٹیلیٹر موجود ہیں۔ ہم نے مئی کے آخر تک ونٹیلیٹرز کی تعداد 10ہزار تک بڑھانی ہے, چین سے میڈیکل کا سامان منگوانے میں مشکلات کے باوجود ہم نے بہت سے آرڈر بک کر لیے ہیں،کل ایک جہاز دس لاکھ ماسک اور پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس لیکر کر پاکستان آئے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ کو ایک جہاز 12 ٹن میڈیکل کا سامان چین سے لیکر آئے گا۔اس کے علاوہ ہفتہ یا اتوار کو بیجنگ اور ووھان سے بھی 6 ٹن سامان لیکر پاکستان پہنچے گا۔ 28مارچ کو چین سے سامان لانے کے لئے ایک دن کے لئے بارڈر کھولا جائے گا۔ حکومت این ڈی ایم اے کو تمام درکار وسائل مہیا کر رہی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281 ،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

Comments are closed.