کرونا وائرس، گھبرانے کی ضرورت نہیں، مولانا کا "تعویز” میرے پاس ہے، شیخ رشید

کرونا وائرس، گھبرانے کی ضرورت نہیں، مولانا کا "تعویز” میرے پاس ہے، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے گھبرانے کےضرورت نہیں،ماسک کے لیے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،ماسک وہ پہنے جو بیمار ہے،کرونا وائرس کے مسئلے سے بھی نکل آئیں گے،کورونا وائرس کا احتیاط اور حکمت سے مقابلہ کریں گے

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے،مہنگائی سے سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوا،حکومت نے عام آدمی کےلیے اقدامات کیے،10مئی سے پہلے ریلوے میں انقلاب آئے گا

شیخ رشید نے دہلی فسادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں،دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جوہوا امریکہ اس کا نوٹس لے،بھارت میں 3دن میں 40مسلمان شہید ہوئے.اگرمسلمانوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری رہا تو اقوام کے درمیان فاصلے بڑھ جائیں گے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا تعویز میرے پاس ہے،نواز شریف کو واپس آتےنہیں دیکھ رہا،شہبازشریف کاکچھ نہیں کہتا،مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائے گی،ڈیل ہویاڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا،ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا،

Comments are closed.