کرونا وائرس، آئی ایم ایف پاکستان کے لئے کتنے فنڈ کی دے گا منطوری؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے گا. رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے آئی ایم ایف نے ممالک کو قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر قرض دیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ ہفتے قرض کی منظوری دے گا، آئی ایم ایف ریپڈ فنانسنگ کی مد میں رقم جاری کرے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ فنڈ کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے قائم کیا ہے۔ ملک میں تمام صنعتیں اور کاروبار اس وقت بند ہیں۔ ایسے میں یہ رقم گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں استعمال ہو گا.

آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایف ایف پروگرام کی پالیسیوں اوراصلاحات پرعمل پیراہے،6ارب ڈالر کے اضافی فنڈکی سہولت پربھی کام جاری ہے .

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے ہنگامی طورپر50ارب ڈالر مختص کرنے کااعلان کیا تھا ۔رقم کا بڑا حصہ بلاسود ہوگا۔ رقم ان ملکوں کو بھی دی جا سکے گی جنہوں نے آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہیں لے رکھا، عالمی بینک بھی کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

Shares: