کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد
کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی
ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خط مین لکھا ہے کہ کوروناوائرس سےنمٹنے کے لیے پاکستان مدد کرے
نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریرکیا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے،
پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ،پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ایران کی مدد بھی کی گئی ہے ،دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے.
ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی قیادت کامدد کےلیے خط موصول ہوگیا،پاکستان ایران پریکطرفہ پابندیوں کافوری خاتمہ چاہتا ہے،
ایران پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ وزیراعظم عمران خان اور چین نے بھی کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے