کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے

0
50

کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ کے قیدی اہلکار کو رہا کردیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ سے کورونا کے پیش نظر معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا،امریکہ نے ایران سے اپنے قیدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،13سال قید کی سزا کاٹنے والے امریکی بحریہ کے معالج رہا ہوگئے، رہائی ایران میں موجودگی سے مشروط ہے،مائیکل وائٹ اس وقت ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے میں ہے،مائیکل وائٹ کی مکمل اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے رابطے جاری ہیں،

ایران پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ وزیراعظم عمران خان اور چین نے بھی کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے

دوسری جانب ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور کا کہنا ہے کہ ہے کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں 50 ایرانی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہندسوں تک پہنچ گئی ہےاور 1135 ایرانی شہری اب تک کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply