کرونا وائرس، جیلوں میں قیدی بنا رہے ہیں ماسک،قیمت ہو گی 5 روپے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریض زیادہ ہونے پر جیل کے قیدیوں کو ماسک بنانے پر لگا دیا گیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کی جیل میں قیدیوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ ماسک سلائی کریں گے، ڈی جی پولیس جیل کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے قیدیوں نے ماسک بنانا شروع کر دئے ہیں، جیل کے قیدیوں اور عملے کو یہ ماسک مفت دیئے جائیں گے جبکہ بازار میں بیچنے کے لئے ماسک کی قیمت3 سے 5 روپے طے کی گئی ہے

سپرنٹنڈنٹ آف جیل آر کے جیسوال کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حملے سے قیدیوں کو بچانے کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماسک بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔جن جیلوں میں سلائی یونٹ ہیں وہاں کے قیدی ماسک تیار کرنے کا کام کررہے ہیں۔اگر جیل انتظامیہ کو کہیں سے ماسک بنانے کا آرڈر ملتا ہے تو قیدیوں کے ذریعہ تیار کیے گئے ماسک کی سپلائی بھی کی جائےگی۔ قیدی روزانہ 200 ماسک تیار کریں گے۔

بھارت میں‌ کرونا وائرس کے چار مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی مریضوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مودی سرکار نے تمام تعلیمی اداروں، میوزیم، سینماز، پارکوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا ہے ،طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں،

بھارت میں کرونا کے نئے مریض کیرالہ ، اڈیشہ، جموں کشمیر اور لداخ میں سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ دہلی میں 31 مارچ تک پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، کسی بھی مذہبی، سیاسی تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی، دہلی میں نائٹ کلب ،تعلیمی ادارے سب بند رہیں گے، شادی کی تقریبات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، کیجریوال نے دہلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی اگر کسی کی طے ہے تو اسے موخر کر دیں یا کم لوگوں کے ساتھ کریں، اگر پچاس یا زیادہ لوگ جمع ہوئے تو کاروائی ہو گی.

کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے بعد بھارت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گجرات میں آج سے دو ہفتوں کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،اترپردیش نے ریاست کے 11 اضلار میں سینما ہال ،تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں

Shares: