کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اہم فیصلے

0
38

کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اہم فیصلے

باغی ٹی وی :چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں.جس میں پنجاب کی تمام مساجد کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے قالین اٹھانے کا فیصلہ گیا ہے. مساجد میں با جماعت نماز کیلئے صفوں کے درمیان فاصلہ بھی بڑھا دیا جائیگا. چیف سیکرٹری نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے،
اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پرا ستعمال کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے.

اس طرح فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیلڈ افسران جیلوں کے باقاعدگی سے دورے کریں،جیلوں میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے جائیں،

پرائیویٹ کار میں مقررہ حد سے زائد افراد کو کسی صورت اجازت نہ دی جائے،کراچی سے اشیاء کی ترسیل کیلئے ریلویز اور این ایل سی کو استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے. اسی طرح صوبے بھر میں فیلڈ ہسپتالوں کیلئے مقامات کا تعین مکمل کرلیا گیا: ایکسپو سینٹر میں 1000 بیڈز کافیلڈ ہسپتال ایک ہفتے میں فعال کر دیا جائے،

Leave a reply