مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

پاکستانی بینکوں بارے موڈیز کی نئی ریٹنگ جاری

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی...

کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا

کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے

لاہور میں معروف پیکجز مال کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، پیکجز مال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کرین گے، بخار چیک کرنے والی مشیینیں لگائیں گے، ملازمین کی ٹریول ہسٹری چیک کریں گے، پیکجز مال نے آنے والے گاہکوں کو بھی کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں .پیکجز مال عام روٹین کے مطابق کھلا رہے گا تا ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ، اس ضمن میں پیکجز مال کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ شہری ہاتھ دھوئیں ، بخار، کھانسی کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں، ملازمین کو بھی بچاؤ کے لئے ماسک اور دستانے دیئے جائیں گے.

قبل ازیں دو روز قبل اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیکجز مال میں سینما گھر کو سیل کر دیا.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے سلسلے میں سینما گھروں کو 03 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan