کرونا وائرس کا خوف، پرنس چارلس نے تقریب میں ہاتھ ملانے سے کیا گریز

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خوف کے پیش نظر دنیا بھر کی اہم شخصیات نے مصافحہ کرنا ترک کر دیا ہے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پرنس چارلس نے بھی احتیاطی اقدامات اپناتے ہوئے ایک تقریب میں وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

پرنس چارلس جب تقریب میں پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی ایک شخص سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ آگے کیا لیکن پھر انہیں یاد آیا تو ہاتھ واپس کھینچ لیا، مصافحہ نہیں کیا، بعد ازاں استقبال کے لئے آنے والے دیگر افراد کے پاس گئے تو وہاں بھی ایک شخص سے مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھا کر واپس کر لیا، انہوں نے تقریب میں کسی سے مصافحہ نہیں کیا.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنس چارلس کے اس اقدام پر وہاں پر موجود لوگ جہاں قہقہے لگا رہے تھے وہیں پرنس چارلس اس موقع پر کافی پریشان دکھائی دیئے اور مصافحہ کے بغیر ہی تقریب میں موجود لوگوں کو ہیلو ہائے کہتے رہے اور مسکراتے بھی رہے.

Leave a reply