کرونا وائرس کا شبہہ، ایئر پورٹ پہنچنے والے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر افغانستان سے آنے والے مریض میں کرونا وائرس کا شبہہ ہونے پر مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
مشتبہ مریض پی آئی اے کی پرواز پی کے 250پر کابل سے اسلام آباد پہنچا،دوران اسکینگ خودکار مشین نے مسافر کو مشتبہ قرار دیا،اللہ گل اچکزئی نامی مسافر کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ تھا،مشتبہ مسافر کو پمزاسپتال منتقل کردیا گیا
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائس کے چھ مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے، ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے، محکمہ صحت سندھ نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھکے مطابق یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔26 فروری کو ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔اب تک کراچی میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ‘ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شامل تھے۔ اجلاس میں موجود صورتحال میں ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے’ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق ‘صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔ ہم سب کو ملکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔
کرونا وائرس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ آ گیا








