کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی کے بانی و امیراہلسنت مولانا الیاس عطار قادری نے دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی بےچینی میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے لوگوں کی دعوت اسلامی امداد کرے گی۔ دعوت اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے اس کا وسیع اورمنظم نیٹ ورک دنیا بھر میں قائم ہےجہاں سے غریبوں ، ضرورت مند لوگوں کی امداد کی جائے گی۔ اس کار خیر میں دعوت اسلامی کے ہزاروں کارکن حصہ لیں گے، امدادی پیکچ میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جائے گا، یہ امدادی پروگرام موجودہ حالات میں اور آئیندہ بھی غریب و نادار مسلمانوں کی مدد کرتا رہے گا۔

مولانا محمد الیاس عطار قادری کا کہنا تھا کہ غریبوں ،ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون کے لیے اپنی سابقہ روایات کے مطابق الحمدللہ دعوت اسلامی پھر اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آگئی ۔دنیا بھر کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر امت کی خیر خواہی کریں اپنی زکوٰۃ و صدقات سے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون فرمائیں،تاکہ دعوت اسلامی اپنے دنیا بھر میں پھیلے نہایت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بہت بڑے پیمانے پر بطور خاص موجودہ حالات میں اور عمومی طور پر بھی غریب ،حاجت مند علم ا ور دین کے خادموں کی شرعی احکام کی روشنی میں مددکر سکے ،

اس موقع پر شرعی طریقہ کار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ حاجت مندوں سے مراد صرف شرعی فقیر نہیں بلکہ بشمول ان کٍے جہاں بھی وقتی یا طویل دورانیے کی حاجت پائی جائے،وہاں اس امداد کو خرچ کیا جائے گا،دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوت اسلامی کو جو چندہ جس مد میں ملے اس میں شریعت کے مطابق خرچ کیا جائے ۔

Comments are closed.