کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فیصل ایدھی نے کی ایران کی مدد

0
39

کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے فیصل ایدھی نے کی ایران کی مدد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایرانی قونصلٹ کا تین کروڑ کا چیک دیا ہے

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے کراچی میں قائم ایران کے قونصلیٹ کو تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق چیک کے ذریعے دی گئی رقم ایرانی ریڈکرسینٹ کے ذریعے ایران میں کرونا وائریس کی وباء کی روک تھام کے لئے استمعال کی جائے گی۔

اس موقع پر کراچی میں متعین قونصل جنرل احمد محمدی نے فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں، ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات رہے ہیں ، پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات سیاسی، معاشی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان اور ایران ہمیشہ سے اچھے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اسی طرح مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے.

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایران میں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرانسانی لاشیں،اولا دوالدین اوروالدین اولاد کے سامنے مررہےہیں ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پورے ملک میں جہاں ہرطرف خوف طاری ہے وہیں جگہ جگہ کرونا سے ہلاک ہونے لوگوں کی لاشیں بکھری دکھائی دیتی ہیں۔ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں مگر اس موذی بیماری کے خوف سے ان لاشوں کے قریب جانئ کی ہمت کوئی نہیں کر پاتا۔

 

Leave a reply