کرونا وائرس، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسزکی سماعت آج نہ ہو سکی
کرونا وائرس، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسزکی سماعت آج نہ ہو سکی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسز کی سماعت آج نہیں ہوئی،
لیگی رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کےکیس کی سماعت آج نہیں ہوئی،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کے خلاف نیب کی درخواست پر بھی سماعت نہیں ہوئی،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت کےکیس کی پیشی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی
ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے تینوں کییسز کو آج سماعت کے لٙے مقررکیاتھا،کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کی گئی،ہائیکورٹ میں۔ مریم نواز شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کیسز کو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا
ہائیکورٹ نے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا تھا،مریم نواز نے اپنا نام۔ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ،نیب نے میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت کے مستقل حاضری معافی کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے ،احد چیمہ نے آشیانہ ہاوسنگ سکنڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے