کرونا وائرس، لبنان میں پہلی ہلاکت،پولینڈ میں سرکاری تقریبات منسوخ،پانامہ میں پہلا کیس سامنے آ گیا

0
39

کرونا وائرس، لبنان میں پہلی ہلاکت،پولینڈ میں سرکاری تقریبات منسوخ،پانامہ میں پہلا کیس سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں کرونا وائرس سے پہلا متاثرہ شخص جاں بحق ہو گیا

لبنان میں کرونا وائرس سےجاں بحق شخص مصر سے آیا تھا،پولینڈ میں کرونا وائرس سے بچاوَکے لیے سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئیں،تقریبات منسوخی کا اعلان پولینڈ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد کیا، برٹش ائیر لائنز نے اٹلی سےآنےاورجانےوالی تمام پروازیں معطل کر دیں،

متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت و روک تھام نے ملک میں 15 نئے کیسز کا اعلان کیا ، جس کی کل تعداد 74 ہو گئی۔وزارت نے مزید کہا کہ جن مریضوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ پہلے سے ہی مشتبہ مقدمات کی حیثیت سے قرنطین تھے جو متحدہ عرب امارات میں تصدیق شدہ مریضوں سے براہ راست رابطے میں آئے تھے۔ اسپین کے ریجن میڈرڈ میں اسکول اور یونیورسٹی 2 ہفتے کیلئے بند کر دیے گئے ہیں،اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 204 ہوگئی ہے۔

پاناما میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جب کہ فرانس کے وزیر ثقافت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں 131 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعدادساڑھے7ہزار ہوگئی ہے،جرمنی میں ایک ہزار 112 اور امریکا میں مریضوں کی تعداد 717 ہوگئی،امریکی ریاست ورجینیا میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق وئی ہے.لبنان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 41 ہوگئی.

Leave a reply