کرونا وائرس، مودی کی پیشکش کا پاکستان نے کیا دیا جواب؟ کیا کرونا نے "خان” کو جھکا دیا؟

0
25
مودی کے ساتھ براہ راست مکالمہ کو تیار ہوں،وزیراعظم عمران خان

کرونا وائرس، مودی کی پیشکش کا پاکستان نے کیا دیا جواب؟ کیا کرونا نے "خان” کو جھکا دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیل چکا ہے، پاکستان میں 30 سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی میں اہم فیصلے کئے ،تعلیمی ادارے، فضائی سفر،شادی ہالز، سینماز، مدارس، پارک،مزار سب کچھ بند کرنے کا اعلان کیا ،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرنے کا عندیہ بھی دیا تا ہم دوسری جانب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بھارتی وزیراعظم کے سامنے عمران خان جھک گئے

بھارتی وزیراعظم مودی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سارک ممبران کے آن لائن اجلاس کی پیشکش کی جس پر پاکستان نے مثبت جواب دیا، پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے سارک کے ممبران کے آن لائن اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو نامزد کیا ہے کہ وہ آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے، اس اجلاس سے بھارتی وزیراعظم مودی خطاب کریں گے.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم سارک کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ ہم مشترکہ مفادات کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں، بھارت کرونا کے حؤالہ سے سارک ویڈیو کانفرنس کی قیادت کرے گا،مودی نے تجویز پیش کی تھی جس پرپاکستان نے مثبت ردعمل دیا ہے.

سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس کل اتوار کی شام 6 بجے ہو گی، پاکستان کی جانب سے ظفر مرزا نمائندگی کریں گے، دیگر ممالک بھی ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوں گے.

بھارت میں کرونا وائرس کے 84 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 3 اموات ہو چکی ہیں، بھارت میں کرونا کے دس مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، 4 ہزار سے زائد مشتبہ مریض بھارت کی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، کورونا کی تشخیص کے لئے بھارت میں 52 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں، راجستھان ، مہاراشٹر ، بہار ، اترپردیش ، لداخ ، کرناٹک اور آسام ،دہلی سمیت متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں، سینما ہال، تھیٹرز، عوامی پارکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں ، طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظربھارتی مسلح افواج نے ملک بھر میں سات مقامات پرمرکز بنائے ہیں، جہاں ایران سے واپس آنے والے 400 بھارتیوں کو رکھا جائے گا،بھارتی فوج نے جودھ پور، جھانسی، گورکھپور، کولکاتہ، جیسلمیر، چنئی اور دہلی میں یہ مرکز تیار کئے ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی کابینہ اجلاس میں بھارت سے ادویات منگوانے کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ تعلقات قائم نہیں رکھ سکتے، بھارت سے ادویات نہیں منگوائی جائیں گی، بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے جبکہ دہلی میں بھی مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا. مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے خود کو کشمیر کا سفیر کہا ہے اور بھارت سے تمام رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم اب سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی گئی ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی،حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گی

Leave a reply