کرونا وائرس، نماز جمعہ پر جانے والوں سے صدرمملکت نے کی بڑی اپیل

کرونا وائرس، نماز جمعہ پر جانے کے لئے صدرمملکت نے قوم سے کی بڑی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام کو کورونا وائرس کے باعث مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

صدر مملکت نے کورونا وائرس کے باعث نماز جمعہ سے متعلق کہا کہ نماز جمعہ کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں لیکن فی الوقت ان باتوں کا خیال رکھیں۔ اگر آپ بزرگ، کم عمر یا دمے کے مریض ہیں،یا پھر کھانسی، بخار یا زکام میں مبتلا ہے تو گھر پر نماز پڑھیں،اگر آپ مسجد جا رہے ہیں تو وضو گھر پر کریں اور بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں،جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں اور سجدے کے دوران سانس روک لیں، ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں اور کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو جائیں،سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں۔ یہ یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا، میری دعا ہے کہ اللہ ہماری مشکلیں آسان کرے. آمین.

پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

 

Comments are closed.