کرونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں 40 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

0
53

کرونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں 40 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مریضوں‌کی تعداد 22 ہزار 504 ہو گئی ہے جبکہ اموات 526 ہو گئی ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 40 اموات ہوئیں، جبکہ 1049 نئے مریض سامنے آئے، کرونا کے پنجاب میں 8420، سندھ میں 8189، خیبر پختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 76 مریض ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں‌ اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 582 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 178 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 ہزار 217 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 526 ہوگئی۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، خیبر پختونخوا میں 194، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے، گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر اتفاق کیا ہے تا ہم حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی جس کا آج اجلاس متوقع ہے

Leave a reply