کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

کرونا وائرس، پاکستان میں مریض 1408 ہو گئے، 11 ہلاکتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 ہو گئی، کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کرونا وائرس کے پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 490 کیسز ہیں، سندھ میں 457، کے پی میں 180، بلوچستان میں 133، اسلام آباد میں 39، گلگت بلتستان میں 102، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

پاکستان میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے پنجاب میں 4، سندھ ،بلوچستان، گلگت میں ایک ایک اور کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو گئی ہیں. کل ایک فیصل آباد اور ایک لاہور میں ہلاکت ہوئی

پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 25 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر 11 بج کر 34 منٹ پر اپڈیٹ کئے گئے ہیں.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے.

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

Comments are closed.