کرونا وائرس، پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل منسوخ کرنیکا ہوا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائر س کے باعث پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل منسوخ کر دیئے گئے
پی سی بی جلد ہی پی ایس ایل ایونٹ ختم کرنے کا اعلان کرے گا،پی ایس ایل منسوخ کرنے کا فیصلہ فرنچائز کی مشاورت کے بعد کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے
پی سی بی نے براڈکاسٹنگ ٹیم کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل کی ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے باعث کھیلنا نہیں چاہتی ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر کے بعد کرے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی واپس جا چکے ہیں، بغیر شائقین کے میچز کروانے کا کہا گیا تھا لیکن اب تمام بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
واضح رہے کہ آج پاکستان سپر لیگ 2020 کے سیمی فائنلز اور کل فائنل میچز کھیلے جانے تھے۔ پی ایس ایل کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو رہے تھے