کرونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کے بعد پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن بھی معطل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے بعد علاقائی پروازیں بھی منسوخ کر دی ہیں
ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے علاقائی پروازوں کی منسوخی سے متعلق نوٹم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ تمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے
واضح رہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل فضائی آپریشن بھی معطل کر رکھا ہے، سندھ حکومت نے علاقائی پروازوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کیا.

قبل ازیں پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپوررٹ بھی معطل ہے، ریلوے بھی آج سے بند کر دی گئی ہے، کرونا کے پاکستان میں 972 مریض سامنے آ چکے ہیں ، پنجاب میں 281،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں ،پاکستان میں کرونا سے 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔
تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے








